5 اکتوبر 2014 - 18:18
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 7 دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگي کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایوب گوٹھ پولیس چوکی کے قریب چھاپا مارا گيا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائي کی جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے- دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گيا ہے۔ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ پولیس نے برآمد کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲